ٹیکس بڑھانے کیلئےنئی حکمت عملی تیار: الگ یونٹ قائم کرنے پر غور

Aug 03, 2022 | 11:41 AM

Waleed shahzad

ایک نیوز نیوز:ایف بی آر نے ٹیکس بڑھانے کے لئے شوبز اسٹارز اور کرکٹرز کے ٹیکس معاملات کے لئے الگ یونٹ بنانے پر غور شروع کردیا۔

ایف بی آرنے ٹیکس بڑھانےکیلئے نئی حکمت عملی تیارکرلی ہے، اور اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ شوبز اسٹارز اور کرکٹرز کے ٹیکس معاملات کیلئے الگ یونٹ قائم کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق مخصوص یونٹ کرکٹرز، فلم، ڈرامہ، تھیٹرز اداکار اور گلوکاروں کے ٹیکس معاملات دیکھے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ نئے یونٹ سے ایسے تمام اسٹارز کو ٹیکس نیٹ میں لانے میں مدد ملے گی جو ابھی تک ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے، مخصوص یونٹ قائم ہونے سے ٹیکس وصولیوں میں بھی آسانی ہوگی۔

مزیدخبریں