کامن ویلتھ گیم میں پاکستانی خاتون باکسر کا سفر اختتام پذیر

Aug 03, 2022 | 11:02 AM

Hasan Moavia

ایک نیوز نیوز:  کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کی واحد خاتون باکسر مہرین بلوچ یونٹ سے باہر ہو گئی ہیں۔  مہرین بلوچ کو راونڈ آف 16 میں سری لنکن حریف سجیوانی کورے متھتھنتھری سے 0-5 سے شکست  ہوئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کامن ویلتھ گیمز میں ڈیبیو کرنے والی مہرین بلوچ پر زیادہ تر سری لنکن کھلاڑی کوغلبہ رہا جنہوں نے 30-26، 30-26، 30-28، 30-25، 30-26 کے سکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔

کوچ ارشد حسین  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا وہ مہرین  کی کارکردگی سے خوش ہیں۔ انہوں  نے پوری فائٹ کھیلی۔

دوسری جانب ایتھلیٹس شجر عباس اور انیلہ گلزار کا سفر بھی کامن ویلتھ گیم میں اختتام پذیر ہوگیا ہے۔  100 میٹر ریس میں پاکستان کے شجر عباس نے 10.38 سکینڈ میں ریس مکمل  کرکےچوتھی پوزیشن حاصل کی۔ ویمن 100 میٹر ریس میں پاکستان کی انیلہ گلزار آخری نمبر پر رہیں۔پاکستان کے لیے  اب صرف الیاس حسین ہی تمغہ حاصل کر سکتے ہیں ۔ کوئٹہ میں پیدا ہونے والے باکسر کا  بدھ کو کوارٹر فائنل میں مقابلہ شمالی آئرلینڈ کے جوڈ گیلاگھر سے ہوگا۔

مزیدخبریں