پاکستان ون چائنہ پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے: دفتر خارجہ

Aug 03, 2022 | 11:01 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے لیے اپنے مضبوط عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں نے کہا کہ پاکستان ون چائنہ پالیسی کے ساتھ کھڑا ہے، بین ریاستی تعلقات باہمی احترام، اندرونی معاملات میں عدم مداخلت اور اقوام متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور دو طرفہ معاہدوں کے اصولوں کو برقرار رکھتے ہوئے مسائل کے پرامن حل پر مبنی ہونے چاہئیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو تائیوان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے، تائیون کی صورتحال کے علاقائی امن و استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا پہلے ہی یوکرائن کے تنازعے کی وجہ سے سلامتی کی ایک نازک صورتحال سے دوچار ہے، ایسے میں دنیا ایک اور بحران کی متحمل نہیں ہو سکتی جس کے عالمی امن، سلامتی اور معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں۔

مزیدخبریں