آٹے کی مصنوعی قلت کے ذمہ داران کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

Aug 03, 2022 | 09:53 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: آٹے کی مصنوعی قلت کے ذمہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن ،شہریوں کو سبسڈائزڈ آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ بننے والوں کے 25 لائسنس منسوخ کردیے گئے جبکہ ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف 30 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں آٹا کی مسلسل سپلائی کے لیے ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر ون و ٹو آفس نے سخت اقدامات شروع کردئیے گئے، مارکیٹ میں سستا آٹا کی سپلائی مقررہ کوٹہ سے کم کرنے پر 6 فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بند کردیا گیا۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرامجد علی کے مطابق اعتماد، جی ایل، بحریہ، صوفی،قیصر اور طارق فلور ملز کا گندم کا کوٹہ بند کیا گیا برکت، رشید، ملک، یعقمویہ، بحریہ اور دیگر ملز کو 30 لاکھ روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

آٹا نہ دینے والے ڈیلروں اور دکانداروں کے لائسنس بھی منسوخ کیے گئے. 25لائسنس منسوخ کیے گئے ذخیرہ اندوزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف 30 مقدمات کا اندراج بھی کروایا گیا. شہر میں مصنوعی آٹا بحران پیدا کرنے والی فلور ملز کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا،فلور ملز اپنے مقررہ کوٹہ کے مطابق آٹا کی سپلائی کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں