ایک نیوز نیوز: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے دوران اب تک 164 افراد جان سے گئے۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث حادثات میں مزید 15 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، اب تک اموات کی تعداد 164 تک جا پہنچی ہے۔
بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد میں 67 مرد، 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں، مختلف حادثات میں 74 افراد زخمی ہوئے۔
بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے23 ہزار 13 مویشی مر چکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
پی ڈی ایم اے کے اعدادو شمار کے مطابق صوبے میں بارشوں اور سیلاب سے 13 ہزار 975 مکانات کو نقصان پہنچا، بارشوں اور سیلاب سے متعدد شاہراہیں اور پل شدید متاثر ہوئے۔