نیویارک: گندے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف

نیویارک میں پولیو وائرس کا انکشاف
کیپشن: POLEO VIRUS

ایک نیوز نیوز: امریکی شہر نیویارک کے گندے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

امریکی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی میں پولیو کا کیس سامنے آنے سے ایک ماہ قبل نیو یارک کے مضافاتی علاقے کے گندے پانی میں پولیو وائرس موجود تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ 2013 کے بعد امریکا میں پہلے پولیو کیس سامنے آنے کے بعد  کسی نئے کیس کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور یہ ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا یہ وائرس  پھیل رہا ہے یا نہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گزشتہ ماہ امریکا میں تقریباً ایک دہائی بعد پولیو کا پہلا کیس سامنے آیا تھا۔

 پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے لیکن اسے ویکسین کے ذریعے روکا جا سکتا ہے۔ یہ زیادہ تر بچوں کو متاثر کرتا ہے جو  پٹھوں کی کمزوری اور فالج  جبکہ انتہائی سنگین صورتوں میں مستقل معذوری اور موت کا سبب بنتا ہے۔