ایک نیوز نیوز: امریکا نے سعودی عرب اور یو اے ای کو میزائل ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق امریکی میزائل ڈیفنس سسٹم کی مالیت 5 ارب ڈالر سے زائد ہے، سعودی عرب 3.05 ارب اور یو اے ای 2.25 ارب ڈالرزکا میزائل ڈیفنس سسٹم خریدے گا۔
خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ سعودی عرب امریکا سے 300 پٹریاٹ ایم آئی ایم میزائل سسٹم خریدے گا جبکہ یواے ای زمین سے فضا میں مار کرنے والا تھاڑ میزائل خریدے گا۔
رپورٹس کے مطابق میزائل سسٹم لانگ رینج بیلسٹک،کروز میزائل اور جنگی طیارہ مار گرانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔