ملک بھر میں خطرناک وائرس مزید 9 افراد کی زندگیاں نگل گیا

Aug 03, 2022 | 08:47 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز نیوز: پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ایک دن میں 9 مریض انتقال کرگئے۔ 

قومی ادارہ برائے صحت (این آئی ایچ) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کرونا وائرس کی شرح 3.85 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این آئی ایچ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 20 ہزار 949 کرونا کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 806 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔

اس کے علاوہ وائرس میں مبتلا  اب بھی160  مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں