پی ٹی آئی کے مزید ارکان اسمبلی کے خلاف کارروائی کا آغاز

پی ٹی آئی ،مزید ارکان اسمبلی ،کارروائی کا آغاز
کیپشن: پی ٹی آئی کے مزید ارکان اسمبلی کے خلاف کاروائی کا آغاز۔

ایک نیوز نیوز: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں 40 روز سے مسلسل غیرحاضر رہنے والے 4 ارکان کی نشاندہی کی گئی۔ 

راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ صالح محمد خان ,غلام محمد لالی, میاں محمد سومرو, غلام بی بی بھروانہ چالیس دن سے زائد سے اسمبلی سے غیر حاضر ہیں، ان ارکان نے ایوان سے استعفی دیا ہے نہ ہی چھٹی کی درخواست دی ہے۔

اسپیکر نے نشاندہی کے بعد ایوان کو آگاہ کیا کہ وہ مذکورہ اراکین کے خلاف کارروائی شروع کرنے جارہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی نے ڈاکٹر شیری مزاری سمیت پی ٹی آئی کے گیارہ اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کر کے الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کی تھی جس پر ای سی پی نے اراکین کو ڈی نوٹی فائی کردیا۔