لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین بجلی چوری کیس میں بری

Aug 03, 2021 | 18:13 PM

admin
لاہور: سیشن عدالت نے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راحیلہ خادم حسین کو بجلی چوری کے مقدمے سے بری کردیا ۔عدالت نے کہا ملزمہ پر بجلی چوری کا الزام ثابت نہیں ہوسکا۔

لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے معاملے پر سیشن عدالت نے فیصلہ سنادیا ہے۔عدالت نے ملزمہ راحیلہ خادم حسین کو مقدمہ سے بری کر دیا ہے۔ ملزمہ راحیلہ خادم حسین کیخلاف تھانہ مغل پورہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ راحیلہ خادم حسین پر پانچ لاکھ روپے مالیت کی بجلی چوری کا الزام تھا۔

عدالت میں ملزمہ نے اپنی صفائی میں شواہد پیش کیئے ۔ ملزمہ پر بجلی چوری کا الزام ثابت نہیں ہو سکا ۔واپڈا نے ملزمہ کے گھر سے کوئی بوگس میٹر برآمد نہیں کیا۔ میٹر میں کوئی ٹیمپرنگ بھی نہیں پائی گئی ۔لیگی ایم پی اے راحیلہ خادم حسین کے وکیل کا کہناتھاکہ پہلے سے لیسکو کے جاری کردہ بل جمع کرا چکی ہے ۔ملزمہ کو مقدمہ میں باعزت بری کیا جائے ۔


مزیدخبریں