ایک نیوز کے مطابق وزیر عظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر نے اپنے بیان حلفی میں لکھا کہ وہ ایک سنی العقیدہ مسلمان ہیں جو ختم نبوت ﷺ پر مکمل یقین رکھتے ہیں ،شہزاد اکبر نے مزید لکھا کہ وہ اللہ کی رضا کے لیے نذیر چوہان کو معاف کرتے ہیں ۔
واضح رہے کہ نذیر چوہان نے ایک ٹی وی پروگرام کے دوران شہزاد اکبر پر قادیانی ہونے کا الزام ک عائد کیا تھا ، جس کے بعد وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے ان کے خلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی، ابتدا میں نذیر چوہان تھانے جاتے رہے لیکن انہیں گرفتار نہیں کیا گیا ۔
چند روز قبل نذیر چوہان لاہور میں ایل ڈی آفس پہنچے تو پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ،،نذیر چوہان نے اسی شام اپنی ضمانت کرا لی، لیکن مچلکے جمع نہ کرانے کی وجہ سے رہائی نہ ہو سکی اور ایف آئی اے نے ان کے خلاف ایک اور مقدمے کا اندراج کر دیا ، اور دوبارہ گرفتار کر لیا، نذیر چوہان اس مقدمے کے اندراج کے بعد ہسپتال داخل ہو گئے ، اور وہاں سے ایک ویڈیو پیغام میں شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی ۔