ایک نیوز :چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کو خط لکھا ہے جس میں ججز کی تعیناتیوں میں خیبر پختون خوا کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد ابراہیم خان نےخط کے متن میں کہا کہ بھاری دل کےساتھ یہ خط فیورٹ ازم سے متعلق لکھ رہا ہوں،سپریم کورٹ میں 4آسامیاں خالی تھیں، صرف ایک جج کی تعیناتی آپ نےاپنےصوبےبلوچستان سےکی، فیصلوں کو چیلنج نہیں کررہا ،توجہ دلانا چاہتا ہوں، پوچھناچاہتا ہوں کیا وجہ تھی 4آسامیوں کےخالی ہوتےصرف ایک پرتعیناتی کی گئی؟۔
جسٹس محمد ابراہیم خان نے خط میں کہا کہ تمام ہائیکورٹس میں دوسرا سینئر ترین چیف جسٹس ہوں ، جوڈیشل کمیشن اور سپریم جوڈیشل کونسل کا رکن ہوں ، توقع تھی کم ازکم میرا نام زیرغور تو لایا جائےگا۔