ججز کے نام خط میں کونسا کیمیکل استعمال کیا گیا؟؟

Apr 03, 2024 | 21:24 PM

ایک نیوز :لاہور ہائیکورٹ کے چار سینئر ججز کے نام موصول ہونے والے دھمکی آمیز خطوط میں کونسا کیمیکل استعمال کیا گیا تھا ؟ کھولے جانے والے ایک خط میں کیا لکھا تھا، ایک نیوز نے پتہ لگا لیا؟

تفصیلات کےمطابق ڈی آئی جی آپریشن علی ناصر رضوی نے ایک نیوز کو تصدیق کی کہ موصول ہونے والے خطوط میں انتھریکس پاؤڈر موجود نہیں، خطوط کے اندر موجود پاوڈر پنجاب فرازک لیب بھجوا دیا گیا، ہائیکورٹ کے سٹاف کے ایک کلرک اور ایک اعلی پولیس آفیسر نے اپنے ہاتھوں سے پاوڈر کو مسل کر دیکھا دونوں کے گلے میں خراش پیدا ہوئی ، چاروں خط ایک ہی کوریئر کمپنی کے ذریعے بھیجے گئے۔ خطوط سی ٹی ڈی کے پاس ہیں۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو دھمکی آمیز  خطوط ملنےکا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق یکم اپریل کو  موصول ڈاک کو  آج نائب کے ذریعے تقسیم کرنے بھیجا، 8 لفافے جج صاحبان کے پی ایس کو  وصول کرائے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سمیت دیگر جج صاحبان کے نام لیٹرز  تقسیم کرائے، لفافے کھولےگئے جن میں سفید پاؤڈر کی آمیزش پائی گئی۔

مزیدخبریں