معاشی صورتحال :اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب

Apr 03, 2024 | 19:43 PM

ایک نیوز :ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

 وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق  وزیرخزانہ محمداورنگزیب کی زیرصدارت ای سی سی کا پہلا اجلاس کل ہو گا، اجلاس میں مختلف وزارتوں کیلئے تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی جائے گی۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف نے خود دستبردار ہوکر اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو دی، وزیراعظم شہباز شریف نے جمعے (22 مارچ) کو سات کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق وہ خود اقتصادی رابطہ کمیٹی اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی (سی سی او ای) کے سربراہ تھے۔ تاہم بعد میں وزیراعظم نے ای سی سی کی سربراہی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کو سونپنے کا فیصلہ کیا۔ 

مزیدخبریں