کھیلنے کیلئے موبائل نہ ملنے پر12سالہ بچے کی خود کشی  

Apr 03, 2024 | 18:06 PM

ویب ڈیسک : رائیونڈ سٹی کے علاقے مشن کالونی میں کھیلنے کے لیے موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے  خودکشی کر لی۔

ایس ایچ او  رائیونڈ سٹی تیمور عباس خان کے مطابق 12 سالہ محمد ایان ولد محمد  اسلم نے اپنی والدہ سے کھیلنے کے لئے  موبائل فون مانگا، ایان کی والدہ نے موبائل فون نہ دیا اور ڈانٹ ڈپٹ کے بعد پڑوسیوں کے گھر چلی گئی۔پولیس کے مطابق خاتون جب واپس گھر پہنچی تو ایان کی پھندا لگی لاش ملی، ایان نے دلبرداشتہ ہوکر دیوار پر پڑے بانس میں رسی ڈال کر پھندا لے لیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

مزیدخبریں