ایک نیوز:اسلام آبادکےبعدلاہورہائیکورٹ کےچارججزکوبھی دھمکی آمیزخطوط موصول ہوگئے۔
رجسٹرارآفس کاکہناہےکہ لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئےہیں ان میں جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس عابد عزیز شیخ ، جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس عالیہ نیلم کےنام شامل ہیں۔ جب کہ خط موصول کرنے والے لاہور ہائیکورٹ کے چاروں ججز انتظامی کمیٹی کے رکن ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد سی ٹی ڈی اورپولیس افسران لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے اور عدالت کی سکیورٹی بھی سخت کردی گئی ہے۔
مشکوک خطوط کی جانچ کے لیے فرانزک ٹیمیں ہائیکورٹ پہنچ گئی ہیں جب کہ ہائیکورٹ کے سی سی ٹی وی کیمروں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو گزشتہ روز مشکوک خطوط موصول ہوئے تھے جس پر پاؤڈر اوردھمکانے والا نشان پایا گیا تھا۔