صدرمملکت سےآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات

صدرمملکت سےآرمی چیف جنرل عاصم منیرکی ملاقات
کیپشن: Army Chief General Asim Munir meeting with the President

ایک نیوز:صدرمملکت آصف علی زرداری سےآرمی چیف جنرل سید عاصم منیرنےملاقات کی، ملاقات میں پاکستان میں امن، سلامتی اور ترقی کی اقدار برقرار رکھنے کیلئے یکجہتی اور عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرنےپاکستان کاصدراورمسلح افواج کےکمانڈرکاعہدہ سنبھالنےپرصدرمملکت کومبارکباددی۔
آرمی چیف نےصدرمملکت کی کامیاب مدت کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
آرمی چیف نےملاقات میں صدرمملکت کو دہشت گردی کے خلاف جاری فوجی آپریشنز،بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاقوں سمیت ترقیاتی منصوبوں میں فوج کے کردار بارے بھی آگاہ کیااورروایتی خطرات کے خلاف آپریشنل تیاریوں پر بھی روشنی ڈالی۔

  ملاقات میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان کی مسلح افواج کے مثالی کردار کواور متاثرہ علاقوں کی سماجی ترقی کے لیے فوج کی کوششوں کو بھی سراہا ۔
صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاریاست کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں فوج کی خدمات کلیدی حیثیت کی حامل رہی ہیں۔
صدر مملکت نے قومی ترقی کی جانب پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کو بھی اجاگر کیا ، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
آصف علی زرداری نے قومی طاقت کے تمام عناصر کے ذریعے دہشت گردی کا بھرپور جواب دینے کے قومی عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں صدر مملکت کا ایک مخصوص سیاسی جماعت اور اس کے چند افراد کی جانب سے ادارے اور اسکی قیادت کے خلاف محدود سیاسی مفادات کے حصول کیلئے لگائے گئے بے بنیاد اور بلاجواز الزامات پر شدید تشویش کا اظہار۔
 صدر مملکت نے رخنہ ڈالنے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ملاقات میں صدرمملکت آصف علی زرداری نےقوم کیلئےجانوں کانذرانہ پیش کرنےوالےشہدااور ان کے خاندانوں کی قربانیوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔
اس موقع پرصدرمملکت کاکہناتھاکہ شہداء کا خون ہمیشہ پاکستانی قوم کی استقامت اور طاقت کی علامت رہے گا۔
صدر مملکت نے شہداء اور ان کے خاندانوں کی عزت و تکریم کیلئے قوم کے غیر متزلزل عزم کا بھی اعادہ کیا۔