ایک نیوز:اسلام آباد ہائیکورٹ کے 8 ججوں اور لاہور ہائیکورٹ کے 4 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 4 ججز کو بھی دھمکی آمیز خطوط موصول ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق دھمکی آمیزخطوط کاسلسلہ ابھی تک جاری ہے،اسلام آبادہائیکورٹ کےبعدلاہورہائیکورٹ اوراب ملک کی سب سےبڑی عدالت سپریم کورٹ کےچیف جسٹس سمیت چارججزکودھمکی آمیزدخط موصول ہوگئے۔
سپریم کورٹ کے چار ججز کو دھمکی آمیز خطوط یکم اپریل کو موصول ہوئے۔ چاروں خطوط میں پاؤڈر اور خطرے کے نشان والی تصویر بھی بنی ہوئی ہے ۔ سپریم کورٹ کے چاروں ججز کو موصول خطوط کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیے گئے۔
ذرائع کےمطابق چیف جسٹس قاضی فا ئزعیسیٰ سمیت جن چارججزکوخط موصول ہوئےہیں،ان میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس امین الدین خان اور جسٹس شاہد وحید کو لاہور رجسٹری میں دھمکی آمیز خط موصول ہوا۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ کےچیف جسٹس اوردیگرججز کوخطوط ملنےکےمعاملےپرسی ٹی ڈی ٹیم نے رجسٹرار سپریم کورٹ سے ملاقات کی ، وفاقی پولیس نے الگ سے مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا جائیگا اس سے قبل ہائی کورٹ اسلام کے ججز کو ملنے والے خطوط کا مقدمہ بھی تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کیا گیا تھا۔