ایک نیوز:چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈمحسن نقوی نےپی سی بی میں تقرروتبادلےکافیصلہ کیاہے۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بورڈ کے کئی شعبوں میں تبدیلیوں کا فیصلہ کر لیا ، پی سی بی کے کئی شعبوں کو از سر نو ترتیب دینے سے تقرر و تبادلے ہونے کا بھی امکان ہے۔
ذرائع کےمطابق کئی شعبوں کی ری اسٹرکچرنگ کرنے کی وجہ سے کئی عہدیداروں کو فارغ بھی کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی نے ایک مرتبہ پھر تمام شعبوں کے سربراہان کو اپنی کارکردگی بہتر کرنے کا حکم دیدیا۔