سینیٹ میں پیپلزپارٹی24سینیٹرز کے ساتھ بڑی پارٹی بن گئی

Apr 03, 2024 | 15:17 PM

ایک نیوز: سینیٹ کی 30نشستوں پر الیکشن کے بعد پیپلزپارٹی بڑی پارٹی بن گئی،نئی پارٹی پوزیشن جاری کردی گئی۔
 ایوان بالا ( سینیٹ) کی 30 نشستوں پر الیکشن کے بعد سینیٹ کی اب تک کی پارٹی پوزیشن کے مطابق پیپلز پارٹی سب سے بڑی پارٹی بن گئی ہے۔ سینیٹ میں اب ارکان کی تعداد 85 ہے جب کہ خیبر پختونخوا کی 11 نشستوں پر الیکشن نہیں ہوا۔اس وقت سینیٹ میں سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہے جس کے سینیٹرز کی تعداد 24 ہوگئی ہے۔

پی ٹی آئی کے سینیٹرز کی تعداد 19 ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینیٹرز کی تعداد بھی 19ہے۔ایم کیو ایم کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ جے یو آئی ف کے سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔بلوچستان نیشنل پارٹی کا 1 اور مسلم لیگ ق کا 1 سینیٹر ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹرز کی تعداد 4 ہے۔اے این پی کے سینیٹرز کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔ نیشنل پارٹی کا ایک 1 سینیٹر ہے جب کہ آزاد سینیٹرز کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں