ایک نیوز:مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق مہنگائی کےاس دورمیں سوناغریب کی پہنچ سےدورہی نہیں بلکہ بہت دورہوگیاہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہونےسےسونا 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے فی تولہ ہوگیا،10 گرام سونے کی قیمت میں 1543 روپے کا اضافہ ہونےسے 10 گرام سونےکی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 818 روپے پر پہنچ گئی ۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کے اضافے سے 2290 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ،جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہونےسے 2 ہزار 610 روپے ہو گئی۔