ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک بھارتی شہری کو بھیڑ سے بھری ٹرین میں بیت الخلا جانے کیلئے ’اسپائیڈرمین‘ بننا پڑا۔
اگرچہ کچھ لوگ اس صورت حال سے کافی محظوظ ہورہے ہیں لیکن یہ ویڈیو ان اہم چیلنجز کی بھی نشاندہی کرتی ہے جس سے بھارتی ہر دن مقابلہ کرتے نظر آتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ ویڈیو انسٹاگرام صارف ابھیناو پریہار نے ریکارڈ کی ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے کہ عام اور سلیپر کلاس میں گزرنے والا ایک عام دن۔
ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی ہے جس کے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
انٹرنیٹ صارفین کا کہنا ہے کہ اس شخص نے سب کو اسپائیڈر مین کی یاد دلادی ہے۔