ایک نیوز:پنجاب کی گورنر شپ کیلئے بھی خاتون سیاستدان کا نام زیرگردش ہے۔
تفصیلات کےمطابق پہلی خاتون وزیراعلیٰ کے بعد پہلی خاتون گورنر کے نام پر بھی مشاورت شروع کردی گئی۔
ذرائع کےمطابق گورنر پنجاب کے لیے قمرالزمان کائرہ،مخدوم احمد محمود کے ساتھ حنا ربانی کھرکانام بھی سامنے آنے لگا، پیپلزپارٹی کے بعض حلقوں نے حنا ربانی کھر کا نام تجویز کیا ہے۔
ذرائع کےمطابق رہنماؤں کی رائےہےکہ خاتون وزیراعلیٰ کے ساتھ خاتون گورنر لانے سے پیپلزپارٹی کوسیاسی فائدہ ہوسکتا ہے، پیپلزپارٹی نے اس حوالے سے ن لیگ سے ابتدائی مشاورت بھی کی ہے،پنجاب میں خاتون گورنر کے حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا گورنرپنجاب کے لئے فیصلہ آئندہ چند روز میں متوقع ہے ۔