ایک نیوز:اپوزیشن لیڈر کے تقرر کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری ،جبکہ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سنی اتحاد کونسل کو پارلیمانی جماعت ماننے سے انکارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق نئی پارٹی پوزیشن میں تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین کو آزاد دکھایا گیا ہے ،تحریک انصاف یا سنی اتحاد کونسل کا پارلیمنٹ میں وجود ختم ہوگیاہے۔
دستاویزکےمطابق نئی پارٹی پوزیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کے اراکین کی تعداد 122 ہے ،پیپلز پارٹی کے اراکین کی تعداد 70 ہوگئی ،ایم کیو ایم کی 22 جبکہ مسلم لیگ ق کی تعداد 5 ہے ۔استحکام پاکستان پارٹی کے چار اراکین ہیں ۔
دستاویز کےمطابق نیشنل پارٹی مسلم لیگ ضیااور بلوچستان عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن ہے حکمران اتحاد کے اراکین کی مجموعی تعداد 226 ہوگئی ،جبکہ اپوزیشن اراکین کی مجموعی تعداد 102 ہے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد اراکین کی تعداد 88 ہے ۔
دستاویز کےمطابق جے یو آئی ف کے اراکین کی تعداد 11 ہے بی این پی ،مجلس وحدت المسلمین اور پختونخوا ملی عوامی پارٹی کا ایک ایک رکن ہے ۔
اس وقت قومی اسمبلی کے مجموعی اراکین کی تعداد 328 ہے بعض نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے ہیں ایک نشست پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنا باقی ہے۔