تائیوان میں  7.5شدت کا زلزلہ،7افرادہلاک،سیکڑوں زخمی

Apr 03, 2024 | 10:33 AM

ایک نیوز:تائیوان میں  7.5شدت کا زلزلہ آنےسےزمین لرزاٹھی متعددعمارتیں گرکرتباہ ہوگئی،7افرادہلاک جبکہ 700سےزائدزخمی ہوگئے، سونامی وارننگ جاری۔
حکام کےمطابق 7 اعشاریہ 5 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا جس کے بعد کئی آفٹر شاکس آئے جن کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی۔

غیرملکی میڈیاکےمطابق زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کردیاگیا،زلزلے سے تائیوان میں متعدد عمارتیں گرکرملبےکاڈھیربن گئیں،جس سےسات افراد ہلاک ہوگئے جبکہ سات سوسےزائدافرادزخمی ہوگئےجس سےہلاکتوں میں اضافےکاخدشہ ہے۔زلزلےسے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، 25سال بعد تائیوان میں آنے والا یہ شدید ترین زلزلہ ہے۔
غیرملکی میڈیاکےمطابق یوناگونی جزیرے پر سونامی کی لہریں3میٹرتک بلندہورہی ہیں،رہائشیوں سے انخلا کی اپیل کی گئی ہے، اوکیناوا کے جنوبی پریفیکچر کے ساحلی علاقوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی۔
موسمیاتی ایجنسی کےمطابق سونامی کی لہریں ساحلوں کے قریب پہنچ رہی ہیں،جتنی جلدی ممکن ہوعلاقےکو خالی کریں، لہریں بار بار ٹکرا سکتی ہیں۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تائیوان کے مشرقی ساحلی علاقے میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 15.5 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

 زلزلے کے بعد چین اور جاپان نے تائیوان کو امداد کی پیشکش کی ہے۔ 

واضح رہےکہ اس سےقبل تائیوان میں  1999میں 7اعشاریہ 6شدت کازلزلہ آیاتھاجس میں تقریبا2400افرادہلاک ہوئےتھے۔

مزیدخبریں