وفاقی وزیرعطااللہ تارڑسےمتحدہ عرب امارات کےسفیرکی ملاقات

Apr 03, 2024 | 10:13 AM

ایک نیوز:وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑسےمتحدہ عرب امارات کےسفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نےملاقات کی۔ دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبہ جات میں تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر نے بشام میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی ۔

وفاقی وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مشترکہ ورثے اور کثیر الجہتی تعاون پر مبنی تعلقات استوار ہیں، پاکستان کے عوام متحدہ عرب امارات کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، ایمریٹس ایئر لائن کی پہلی پرواز پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑائی جو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کی اعلیٰ مثال ہے،  مرحوم شیخ زید کے پاکستان کی قیادت اور عوام کے ساتھ انتہائی قریبی تعلقات تھے۔
 عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ ایف بی آر میں ٹیکس اصلاحات لائی جا رہی ہیں،معاشی شعبہ میں ڈیجیٹلائزیشن کے لئے کام کیا جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے مطابق تجارت اور بزنس روابط کو مزید مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں، معیشت کی بہتری کے لئے مشترکہ روڈ میپ تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے یو اے ای کے سفیر کو حکومت کے معاشی اقدامات سے آگاہ کیا۔
سفیر حماد عبید ابراہیم الزعابی کاکہناتھاکہ دونوں ممالک کی قیادت کے وژن کے مطابق دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ دینے پر یقین رکھتے ہیں، یو اے ای نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی، پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وفاقی وزیر نے متحدہ عرب امارات کی ترقی اور تبدیلی کے لئے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن اور کوششوں کو سراہا۔

مزیدخبریں