ایک نیوز :وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ شام میں ایرانی سفارتخانے پر حملے میں امریکا کا کوئی کردار نہیں۔
تفصیلا ت کے مطابق امریکا کی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان جان کربی نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہمارا دمشق میں کیے گئے حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور ہم اس میں کسی بھی طرح سے ملوث نہیں ہیں۔
انہوں نے ایرانی وزیر خارجہ کے بیان کو مسترد کر دیا جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کا اصل حامی اور مددگار امریکا اس حملے کی ذمے داری قبول کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ روز شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارتخانے پر فضائی حملہ کیا تھا جس میں پاسداران انقلاب کے 7 اہلکاروں سمیت 13 افراد مارے گئے تھے۔