ایک نیوز : نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا ہے کہ فن لینڈ کل نیٹو کا رُکن بن جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جینز اسٹولٹن برگ پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فن لینڈ کل منگل کو نیٹو کے فوجی اتحاد میں شامل ہوجائے گا۔ نیٹو کے تمام 30 اتحادیوں نے فن لینڈ اور سویڈن کے الحاق پروٹوکول پر دستخط کیے۔
واضح رہے کہ نیٹو میں فن لینڈ کی شمولیت پر پہلے پہل ترکی کے شدید تحفظات تھے۔ ترکی کا فن لینڈ پر دہشتگردوں کی معاونت کا الزام تھا تاہم ترکی نے نیٹو میں شمولیت سے پہلے فن لینڈ سے ضمانتیں اور یقین دہانیاں مانگی تھیں۔
دوسری جانب روس کے نائب وزیر خارجہ الیگزینڈر گرشکو نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ماسکو فن لینڈ کے نیٹو کا رکن بننے پر اپنے دفاع کو اور مضبوط بنا کر جواب دے گا۔