رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
کیپشن: Registrar Supreme Court Ishrat Ali was removed from the post

ایک نیوز: وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

 رجسٹرار سپریم کورٹ عشرت علی کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عشرت علی پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 22 کے افسر ہیں۔عشرت علی 28 ستمبر 2022 سے رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات تھے۔

وفاقی کابینہ سے عشرت علی کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری لی گئی۔

 واضح رہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے آج رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔