سینیٹ میں کپتان بابر اعظم کی انگریزی کا تذکرہ

Apr 03, 2023 | 23:00 PM

 ایک نیوز:سینیٹ میں کپتان بابر اعظم کی انگریزی کا تذکرہ ،اردو قومی زبان قرار دینے کی تحریک پیش کردی گئی۔

  پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کی انگریزی کا تذکرہ  سینیٹ اجلاس میں بھی  ہوا۔سینیٹ کے اجلاس میں جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد  نے اردو کو  بطور قومی زبان قرار  دیے جانے سے متعلق تحریک ایوان میں پیش کی۔

 سینیٹر  مشتاق احمدکا کہنا تھا کہ بابر اعظم کرکٹ کی دنیا کا برانڈ ہے،  شعیب اختر کہتے ہیں کہ  بابراعظم انگلش نہیں بول سکتا اس لیے اسٹار نہیں بن سکا۔

سینیٹر مشتاق احمد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے آئین کے مطابق اردو کو سرکاری زبان کا درجہ دیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے اردو کو سرکاری زبان قرار دینےکا فیصلہ کیا، اردو کو  سرکاری زبان قرار  اور تمام دفاتر میں اردو زبان رائج کی جائے، عدلیہ اپنے فیصلے اردو میں صادر کرے۔

پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر کا کہنا تھا کہ  اردو کو سرکاری زبان رائج کیے جانے سے متعلق مشترکہ کمیٹی بنائی جائے، اردو کو سرکاری زبان رائج کرنا احسن اقدام ہوگا۔

مزیدخبریں