کرن جوہر کو وہاج علی کی تصویر پسند آگئی

کرن جوہر کو وہاج علی کی تصویر پسند آگئی
کیپشن: Karan Johar liked the picture of Wahaj Ali

ایک نیوز:بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کو پاکستانی اداکار وہاج علی کی ایک تصویر پسند آگئی تو سوشل میڈیا پر مختلف قسم کی قیاس آرائیاں ہونا شروع ہوگئیں۔

کرن جوہر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وہاج علی کی ایک انسٹا پوسٹ کو لائیک کیا ہے۔

وہاج علی جوکہ آج کل اکثر ہی سوشل میڈیا پر ڈرامہ سیریل’تیرے بِن‘ میں اپنے کردار مرتسم کی وجہ سے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل رہتے ہیں، ان کی انسٹا پوسٹ کو لائیک کرنے والوں میں کرن جوہر کو شامل دیکھ کر مداحوں کی جانب سے مختلف قسم کے تبصروں کا آغاز ہوگیا۔

صارفین کا کہنا ہے کہ کرن جوہر اپنے کسی پراجیکٹ کے لیے وہاج علی کا انتخاب کرنے کے خواہشمند ہیں تو کچھ نے بھارتی ہدایتکار پر تنقید کی ہے کہ وہ اب اپنی کسی نئی فلم کے لیے پاکستانی مواد کی کاپی کرنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستانی ڈرامہ سیریل’تیرے بن‘ سرحد پار بھارت میں بھی بہت پسند کیا جارہا ہے اور وہاں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے ٹاپ ٹرینڈز میں شامل ہے۔