ایک نیوز:فلسطینی نژاد امریکی سُپر ماڈل جیجی حدید نے پہلے اور ناقابل فراموش دورۂ بھارت کے لیے امبانی فیملی کا شکریہ ادا کیا۔
جیجی حدید نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دورۂ بھارت سے کچھ یادگار تصاویر شیئر کی ہیں۔
اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ بھارت کی تخلیقات اور ثقافتی ورثے کی حوصلہ افزائی اور اس کی آبیاری کرنے کے لیے ایک خوبصورت عالمی معیار کے ثقافتی مرکز میں اپنے خاندان کے وژن کو جاننے کے لیے بھارت آنا ایک اعزاز کی بات تھی۔
امریکی ماڈل نے لکھا کہ’دی گریٹ انڈین میوزیکل‘ اور’انڈیا اِن فیشن‘ نمائش کا افتتاح کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا اور جانتی ہوں کہ یہ مقام آنے والی نسلوں کو رقص سے لے کر موسیقی تک ان کی اپنی پسند کو دریافت کرنے میں مدد دے گا۔