مستحقین کیلئے خوشخبری،بینظیرانکم سپورٹ کی امداد ی رقم بڑھادی گئی

مستحقین کیلئے خوشخبری،بینظیرانکم سپورٹ کی امداد ی رقم بڑھادی گئی
کیپشن: Good news for the deserving, Benazirancom support amount has been increased

ایک نیوز:حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت غریب اور نادار افراد کو ملنے والی امدادی رقم بڑھا کر 8500روپے کردی ۔

 اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت اور سماجی بہبود شازیہ عطا مری کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری بےنظیر انکم سپورٹ نے مختلف اقدامات بریفنگ دی۔

 شرکا کو آگاہ کیا گیا کہ  بینظیر انکم سپورٹ کے تحت مستحقین کی کفالت جاری ہے، سہ ماہی قسط کو7000 روپے سے بڑھا کر 8500 کر دیا۔ڈائنامک رجسٹری کے تحت نئے مستحقین کو بی آئی ایس پی میں رجسٹریشن کا موقع ملے گا۔

 ریجنل ڈی جیزنے چیئرپرسن بی آئی ایس پی کو سہ ماہی وظائف سے غیر قانونی کٹوتیوں کی شکایات کے تحت بلاک کیے گئے پی او ایس ایجنٹس کے بارے میں آگاہ کیا۔

شازیہ مری کی جانب سے بینظیر کفالت مستحقین کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ’بی آئی ایس پی کے پارٹنر بینک اپنے اے ٹی ایمز کے ذریعے ادائیگی کے طریقہ کار کو آسان بنائیں، 90 لاکھ مستحقین کو آگاہ کیا جائے کہ حکومت پاکستان نے بینظیر کفالت کے وظائف 7000سے بڑھا کر 8500کر دئیے ہیں، جس کی سہ ماہی قسط ادا کی جارہی ہے۔

شازیہ عطا مری کا مزید کہنا تھا کہ مستحقین اپنی پوری اضافہ شدہ رقم 8500روپے ہی وصول کریں،کسی بھی قسم کی شکایت کی صورت میں بی آئی ایس پی کے قریبی تحصیل دفتر میں اپنی شکایت درج کرائیں۔