سیاسی جنگ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے،سراج الحق

سیاسی جنگ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل رہی ہے،سراج الحق
کیپشن: Political war is pushing the country towards anarchy, Sirajul Haque

ایک نیوز :امیرجماعت اسلامی سراج الحق کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی ذاتی لڑائیاں ملک کو بے مثال انتشار کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کابیان میں کہنا تھا کہ پی ڈی ایم، پی پی، پی ٹی آئی کی سیاسی جنگ ریاست کی تمام شاخوں کوبھسم کر رہی ہے۔عدلیہ دونوں دھڑوں کے درمیان تازہ ترین جنگ کا میدان بن چکی۔کچھ ججوں کو پی ٹی آئی اور کچھ کو مسلم لیگ ن کے ’ہمدرد‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے۔سپریم کورٹ کے حاضر اور ریٹائرڈ ججوں پر سنگین الزامات لگ رہے ہیں۔ایوان بے توقیر، عدالت تقسیم، اسٹیبلشمنٹ اور الیکشن کمیشن کی جانبداری پر سوال اٹھ رہے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں نے ہوش کے ناخن نہ لیے تو حالات بدترین نہج پر پہنچ جائیں گے۔مہنگائی، بے روزگاری، غربت نے غریبوں کا جینا جہنم بنا دیا۔قومی انتخابات پر اتفاق رائے پیدا کرنا ہو گا، عوام سے فیصلہ لیا جائے۔