سابق  نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ اینٹی کرپشن کے ریڈارپرآگئے

سابق  نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ اینٹی کرپشن کے ریڈارپرآگئے
کیپشن: Former Naeem Ibrahim and Pir Ahmad Shah Khagha came on the anti-corruption radar

ایک نیوز:تحریک انصاف کے سابق ممبر پنجاب اسمبلی نعیم ابراہیم اور پیر احمد شاہ کھگہ کے خلاف اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب میں انکوائری کا آغازکردیا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے نعیم ابراہیم نے محکمہ مال کے عملہ کی ملی بھگت سے 17 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کیا۔ نعیم ابراہیم نے عارفوالہ میں 17 مرلے سرکاری اراضی پر اپنا ڈیرہ تعمیر کیا۔ نعیم ابراہیم نے ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کی 17 مرلے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے۔

تحریک انصاف کے سابق ایم پی اے احمد شاہ کھگہ نے پاکپتن میں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ میں رشوت لے کر بھرتیاں کیں۔ 7 لاکھ روپے فی اسامی لیکر مختلف افراد کو بھرتی کروایا۔ ذرائع 

سابق ایم پی اے نے محکمہ تعلیم کے افسران کی ملی بھگت سے مقررہ عمر کی حد سے زائد عمر کے افراد کو بھرتی کروایا۔