جسٹس مظاہر علی نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

جسٹس مظاہر علی نقوی کیخلاف ایک اور ریفرنس دائر

ایک نیوز: سپریم کورٹ کے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ایک اور ریفرنس دائر کردیا گیا۔

بلوچستان بار کونسل کی جانب سے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائرکیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی کےخلاف ریفرنس دائر کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ گزشہ دنوں ملک کی بار کونسلز نے پرویز الٰہی کی آڈیو لیک کے معاملے پر سپریم کورٹ کے جج مظاہر نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کیا تھا۔

اس سے قبل میاں داؤد ایڈووکیٹ  کی جانب سےسپریم کورٹ کے جسٹس مظاہر  نقوی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست  دائر  کی گئی تھی جس میں  استدعا کی گئی کہ جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس فوری سماعت کے لیے مقرر کیا جائے اور فیصلے تک ان کے سامنےکوئی مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ کیا  جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ریفرنس کے فیصلے تک جسٹس مظاہر نقوی کو کسی بھی بینچ میں شامل نہ کیا جائے۔

خیال رہے کہ  میاں داؤد ایڈووکیٹ کی جانب سے  سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف جائیدادوں سے متعلق ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس میں سپریم کورٹ کے جج اور ان کے اہلخانہ کی جائیدادوں کی تحقیقات کرنےکی استدعا کی گئی ہے۔