ایک تولہ سونا حق مہر مقرر،خلاف ورزی پر1لاکھ جرمانہ ہوگا،معاہدہ طے

Apr 03, 2023 | 19:36 PM

ایک نیوز:سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے پیش نظر لوئردیرکے مقامی جرگے نے 1تولہ سونا حق مہر مقرر کردیا۔معاہدے کے خلاف ورزی کرنے والوں پر1لاکھ جرمانہ ہوگا۔

تحریری معاہدے کے مطابق جو اس حق مہر معاہدے کی خلاف ورزی کرے گا اس کے ساتھ کسی قسم کا کوئی تعاون نہیں کیا جائے گا جبکہ خلاف وزری کے مرتکب افراد کے سماجی بائیکاٹ کا بھی اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔

مزیدخبریں