یہ 2018نہیں،لاڈلےپرمہربانی ان کیلئے آسان نہیں ہوگا،مریم نواز

Apr 03, 2023 | 19:16 PM

ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاانتخابات التوا کیس کے ردعمل میں کہنا تھا کہ  یہ 2018نہیں،لاڈلےپرمہربانی عدلیہ کیلئے آسان نہیں ہوگی۔

 عدالت کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ  لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔

قبل ازیں  عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے لکھا تھا کہ  تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔

مزیدخبریں