ایک نیوز : پاکستان مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاانتخابات التوا کیس کے ردعمل میں کہنا تھا کہ یہ 2018نہیں،لاڈلےپرمہربانی عدلیہ کیلئے آسان نہیں ہوگی۔
Should not be easy for them. It is not 2018. No more favouring Ladla & no more scales askew. There will be a reaction. https://t.co/8ZrNPdiCFf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2023
عدالت کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے حوالے سے فیصلہ محفوظ ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم نواز نے لکھا کہ لاڈلے پر مہربانی کی گئی تو ردِعمل آئے گا۔
تم بھی کرپٹ اور تمھیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے! https://t.co/1WMB7azPG0
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 3, 2023
قبل ازیں عمران خان کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے چیف آرگنائزر ن لیگ مریم نواز نے لکھا تھا کہ تم بھی کرپٹ اور تمہیں تحفظ دینے والے ججز بھی کرپٹ۔ یہ کرپشن اور احتساب سے بچنے کا نیٹ ورک ہے جو اب ہونا نہیں ہے۔ تم تو ڈوب رہے ہو، نئے سہولت کاروں کو بھی کہیں کا نہیں چھوڑو گے۔