صدر عارف علوی الیکشن کراکے ہی جائیں گے ، اعتزاز احسن نے قانونی نقطہ بیان کردیا

Apr 03, 2023 | 18:20 PM

ایک نیوز :سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی انتخابات کے بعد ہی جائیں گے کیوں کہ قانونی اعتبار سے وہ اس وقت تک صدر رہیں گے جب تک منتحب صدر ان کی جگہ نہیں لیتا ۔ صدر منتخب تب ہی ہوگا جب الیکٹورل مکمل ہوگا ۔پنجاب اور پختونخواکی اسمبلی بننے کے بعد ہی صدر کا انتخاب عمل میں آئے گا ۔

تفصیلات کےمطاق اعتزاز احسن نے کہا کہ نگران حکومت صرف90دن تک رہتی ہے ،نوے دن کے بعد ان کی کوئی حیثیت نہیں رہتی ۔اسمبلیاں تحلیل ہوچکی ہیں تو مطلب صوبے میں کوئی حکومت نہیں ،سریم کورٹ کا فیصلہ آچکا اب اس پر عمل ہوگا،پنجاب اور خیبر پختونخوا میں الیکشن نہ کرانے کیلئے کوششیں کی جارہی ہیں سکیورٹی دینے والے ہی الیکشن نہ کرانے کی کوشش کررہے ہیں ،پہلی بار دیکھ رہے ہیں کہ آئین پر عملدرآمد نہیں ہورہا۔ ڈالر اوپر جاتا ہے تو اسحاق ڈار بھی اوپر جاتا ہے کیوں کہ ان کے ڈالر باہر پڑے ہیں مگر  ملک نیچے جاتا ہے ۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال ڈٹ کر کھڑے ہیں قوم بھی چیف جسٹس کیساتھ کھڑی ہے ۔


اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ صدر علوی کے تحت ہی ان کو الیکشن کرانے پڑیں گے ،فل کورٹ آئے تو کیا کرے گا ؟فل کورٹ کی گنجائش ہی نہیں بنتی معاملہ یہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمدکیسے کرانا ہے ؟ جو ججز بینچ میں رضا کارانہ چھوڑ گئے وہ واپس نہیں آسکتے ۔

مزیدخبریں