سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور

Apr 03, 2023 | 17:56 PM

 ایک نیوز:سینیٹ نے جماعت اسلامی کے سینیٹرمشتاق احمد کی جانب سے پیش کی گئی  سود کے خاتمے سے متعلق قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

 وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث بخش پاشا نے قرارداد پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ملک کی اکانومی سود سے پاک ہو، حکومت سود کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات کر رہی ہے۔

 یاد رہے کہ حکومت نے شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں سپریم کورٹ سے واپس لے لی ہیں، چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی ہیں۔

مزیدخبریں