ایک نیوز:وزیراعظم شہباز شریف کا پارٹی کے ارکان اور راہنماؤں کو زبردست خراج تحسین آپ نے مشکل ترین حالات میں قائد محمد نواز شریف اور پارٹی کا ڈٹ کر ساتھ دیا۔ عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کے دوران کہناتھا کہ ہم نے ہمیشہ ملک کو مشکل حالات سے نکالا حالات گھمبیر ہیں لیکن ہماری نیت صاف ہے، ان شاءاللہ حالات بہتر ہوں گے وقت آئے گا حالات بدل جائیں گے۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ یہ میرا ایمان ہے آئی ایم ایف نے وفاقی حکومت کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں 10 کروڑ غریب خاندانوں کو مفت آٹا فراہم کرنے کا آغاز کیا ۔پنجاب، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں غریبوں کو رمضان میں مفت آٹا فراہم کر رہے ہیں۔ آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط مان لی گئی ہیں پچھلی حکومت کے آئی ایم ایف پروگرام کی وجہ سے مہنگائی کی لہریں آ رہی ہیں آئی ایم ایف کی آخری شرط پر بات چیت جاری ہے برادر ممالک پاکستان کی بڑی مدد کر رہے ہیں۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ نواز شریف کی قیادت میں 2014 سے 2018 تک پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن تھا ملک کو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑا 100 ارب روپے صرف وفاق سے سیلاب متاثرین کو دئیے گئے ہیں۔
وزیراعظم کامزیدکہناتھاکہ عمران خان نے پاکستان کو معاشی دلدل میں پھنسا دیا دوست ممالک کے خلاف سابق حکمرانوں نے بدزبانی کی چین کے منصوبوں پر سنگین الزامات لگائے گئے عمران اور حواریوں نے کہاکہ چین کے منصوبوں میں 45 فیصد کرپشن ہوئی چین نے 30 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی اور اسی مددگار دوست پر بھونڈے الزامات لگائے گئے ۔
وزیراعظم کاکہناتھا کہ اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع کرنے کا جھوٹ پھیلایا جا رہا ہے جو قابل مذمت ہےایک انفرادی شخص کا حکومت پاکستان کی پالیسی سے کیا تعلق ؟ فلسطینیوں کو حق ملنے تک پاکستان اپنے اصولی موقف پر کاربند رہے گا عمران خان نے پاکستان کو مشکلات میں مبتلا کیا۔ پاکستان کی ساکھ داؤ پر لگا دی ۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ عمران خان نے سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف پروگرام پر دستخط کئے، پھر خود خلاف ورزی کرکے اس پروگرام کو معطل کر دیا عمران خان نے آئی ایم ایف پروگرام ناکام بنانے کی سازش کی، عمران خان کے وزیر رنگے ہاتھوں سازش کرتے پکڑے گئے۔ عمران خان دور میں ججوں کو دھمکیاں ملیں، ریفرنس دائر ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا پارٹی ارکان کے عزم وہمت اور وفاداری کو خراج تحسین ریاست بچانے کے لئے سیاست قربان کر دی پاکستان بچ گیا تو سب خیر ہے پاکستان کو نقصان پہنچے تو ہم سب نقصان میں ہیں ان شاءاللہ وقت بدلے گا، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ(ن) ملک کو مسائل سے نکالیں گےمعاشی بہتری کے لئے سیاسی استحکام لازم ہے سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والے کو عدالت سے دن رات ریلیف مل رہا ہے ۔
شہبازشریف کاکہناتھاکہ ہماری قیادت اور ارکان کے ساتھ رویہ کچھ اور تھا عمران خان کی اہلیہ عوامی نمائندہ اور سرکاری عہدیدار نہیں تھیں تو مریم نواز شریف کے پاس کون سا عہدہ تھا؟ یہ ترازو کے پلڑوں کا فرق ہےپاکستان آج حقیقت میں تاریخ کے نازک ترین موڑ سے گزر رہا ہے سب کو مل کر فسطائیت کا مقابلہ کرنا ہوگا آپ کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی دعا ہے کہ میری زندگی میں ملک معاشی تنگ دستی سے نکل آئے یا کم ازکم اس میں بڑی حد تک بہتری آ جائے۔