رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت ایک بارپھرمہنگا

Apr 03, 2023 | 16:14 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: لاہور میں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید 38 روپےاضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق مرغی کا گوشت 38 روپے اضافہ سے 482روپے کلو میں ہو گیا،زندہ برائلرمرغی کاتھوک ریٹ 313 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 321 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔ 

 فارمی انڈے سرکاری قیمت 255 روپے فی درجن فروخت ہو رہے ہیں جبکہ انڈوں کی پیٹی 7530 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

مزیدخبریں