وفاقی حکومت کا سپریم کورٹ سے فل کورٹ بنچ بنانے کا مطالبہ

Apr 03, 2023 | 15:46 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز:   وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے پی ڈی ایم اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔

پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پارلیمانی پارٹی نے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ۔ الیکشن کے معاملے پر فل کورٹ بنایا جائے یہی پارلیمانی پارٹی کی ڈیمانڈ ہے ۔سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ سماعت نہ کرے۔ 

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ صدر عارف علوی پی ٹی آئی کے صدر نہ بنیں، وہ فوراً سپریم کورٹ پریکٹس اور پروسیجر بل پر فوری دستخط کریں ۔ملک کو کسی نئے امتحان اور آئینی بحران سے بچائیں ۔ فوری طور پر پارلیمنٹ کی قانون سازی پر دستخط کریں۔

مزیدخبریں