پاک نیوزی لینڈ سیریز: لاہور میچز کی ٹکٹیں فروخت

پاک نیوزی لینڈ سیریز: لاہور میچز کی ٹکٹیں فروخت

ایک نیوز: پاک نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کے لیے لاہور میں ہونے والے میچز کے بیشتر انکلوژرز کے آن لائن ٹکٹس فروخت ہوگئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاہورمیں شیڈولڈ تین میچزکے لیے کرکٹ فینز کا بھرپورجوش وخروش دیکھا گیا ہے۔   لاہور میں ٹکٹوں کی آن لائن فروخت گزشتہ روز شروع ہوئی تھی۔اب تک میچز کے لیے بیشتر انکلوژرز کے ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔  پہلےدو میچزکےجنرل اور فرسٹ کلاس کی تمام ٹکٹیں فروخت ہوگئیں جب کہ وی وی آئی پی کے وسیم اکرم، پی سی بی گیلری کےبھی تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے۔ تیسرے میچ کے چند ٹکٹ آن لائن دستیاب ہیں۔

واضح رہے کہ لاہورمیں تین ٹی ٹوئنٹی میچز 14 ،15 اور 17 اپریل کو کھیلے جائیں گے۔وی آئی پی ٹکٹ 2 ہزار روپے، پریمیئم کلاس ٹکٹ 1 ہزار روپےاور فرسٹ کلاس ٹکٹ 5 سو روپے جبکہ جنرل انکلوژر ٹکٹ کی قیمت 250 روپے خریدی جا سکے گی۔

تینوں میچز کے لیے پورا بوکس 6 لاکھ روپے،ویک ڈیز فل بوکس 5 لاکھ روپے میں خریدا جا سکے گا۔ اس کے علاوہ پی سی بی گیلری  کی ٹکٹ 4 ہزار روپےاور  وسیم اکرم انکلوژر ٹکٹ کی قیمت  3500روپے رکھی گئی ہے۔

کراچی اور راولپنڈی میچز کے لیئے ٹکٹوں کی فروخت کے دن اور قیمتوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔