ایک نیوز: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کے دورہ سعودی عرب کے شیڈول میں تبدیلی ، ذرائع کے مطابق نواز شریف اب 11 کے بجائے 8 اپریل کو لندن سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز اپنے والد میاں نواز شریف کے سعودی عرب پہنچنے کے بعد آئندہ ہفتے سعودی عرب روانہ ہوں گی۔
وزیر اعظم شہباز شریف بھی آخری عشرہ کے آغاز میں سعودی عرب پہنچ جائیں گے۔
واضح رہے کہ اس غیرمعمولی دورے میں نواز شریف کی سعودی شاہی خاندان کے ساتھ اہم ملاقاتیں بھی ہوں گی۔