نیپرا نے بجلی 6روپےفی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی

Apr 03, 2023 | 14:46 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، بجلی فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی نیپرا نے وفاقی حکومت کی درخواست پر منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین کے لئے بجلی 3 ماہ کیلئے 6روپے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ صارفین سے وصولیاں اپریل، مئی اور جون کے بلوں میں ہوں گی۔

گزشتہ سال پہلی سی ماہی کی مد میں ایک روپے 55 پیسے یونٹ اضافہ ہوا۔رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی مد میں بجلی 4روپے 45پیسے یونٹ مہنگی ہوئی۔

صارفین سے اپریل مئی اور جون کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی ۔نرخوں میں حالیہ اضافے سے صارفین پر 20ارب کا اضافی بوجھ پڑے گا

مزیدخبریں