لاہور: معروف بلڈر کی گاڑی پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

Apr 03, 2023 | 14:39 PM

Hasan Moavia

 ایک نیوز: لاہور،  گوالمنڈی کے علاقے میں موٹر سائیکل سوار شوٹر نےمعروف بلڈر کی ریکی کرکے کار پر  فائرنگ  کر دی جس سے ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ 

 رپورٹ کے مطابق لاہور، نسبت روڈ پر موٹرسائیکل سوار شوٹرز نے سعود غیاث نامی بلڈر کی کار پر  اندھا دھند گولیاں چلا دی جس کی سی سی  فوٹیج سامنے ایک نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ 

 پولیس  کا کہنا ہے کہ لاہور نامعلوم شوٹرز نے گاڑی کے قریب رک کر فائرنگ کی،فائرنگ کی زد میں آکر ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔  بلڈر سعود غیاث فائرنگ سے بال بال بچ گئے ہیں۔  پولیس کا مزید کہنا ہے کہ  معاملے کی تفتیش جاری ہے  جلد ملزمان کا سراغ لگا لیں گے۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-04-03/news-1680514764-6603.mp4

واضح رہے کہ کراچی کے معروف بلڈر محمد لاکھانی اور انکا ڈرائیور گاڑی پر فائرنگ نتیجے میں زخمی ہوگئے تھے۔ کراچی کے علاقے گارڈن انٹر چینج سے منگھوپیر روڈ جانے والی سڑک پر سفید کرولا کار نے اوور ٹیک کرتے ہوئے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں بلڈر محمد لاکھانی اور انکا ڈرائیور زخمی ہوگئے تھے۔ محمد لاکھانی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ کارساز کے قریب گھر سے ایک بجکر 20 منٹ پر نکلے تھے، انہیں لیاری ایکسپریس وے سے سائٹ ایریا جانا تھا۔ 

گارڈن انٹر چینج پر گاڑی منگھوپیر روڈ کی طرف اتررہی تھی کہ سفید کرولا میں سوار 4 ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی  لیکن جوابی کارروائی کے باعث ملزمان فرار ہوگئے۔ معروف بلڈر کی گاڑی سے گولیوں کے سات خول ملے ہیں جبکہ محمد لاکھانی کو ایک گولی پیٹ میں لگی ہے۔

مزیدخبریں