ایک نیوز:کراچی میں مردم شماری عملے کومعاوضہ نہ مل سکا،متاثرین نےاحتجاج شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق شمار کنندہ عملے نے کنوینس الاؤنس، سیکیورٹی، بگ بلاک کے حوالے سے احتجاج کیا۔ شمار کنندہ اور سپروائزر نے کام چھوڑ ہڑتال شروع کر د ی ہے۔
متاثرین کاکہناتھاکہ ہم گزشتہ ایک ماہ سے سخت مشکلات کے باوجود کام کر رہے ہیں۔ اب تک ہمیں معاوضہ نہیں دیا گیا ہے۔ عملہ اپنے حق کے لئے احتجاج کرتاہے تو دھمکایا جاتا ہے ۔ کیا قومی فریضہ صرف اساتذہ کے لئے ہے ۔
متاثرین کامزیدکہناتھاکہ جب تک شمار کنندہ عملے کی شکایت اورمعاوضہ ادا نہیں کیا جاتا یا سیکیورٹی فراہم نہیں کی جاتی تب تک بائیکاٹ جاری رہے گا۔