سابق صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنیب کے ریڈرپرآگئی

Apr 03, 2023 | 14:13 PM

ایک نیوز:پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں اربوں روپے کی کرپشن کےمعاملے پرنیب نے سابق وزیرصحت یاسمین راشدسمیت ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی ، ایم ایس، اے ایم ایس کو بھی طلب کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق اینٹی کرپشن پنجاب نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کے خلاف انکوائری شروع کرتے ہوئے 4 اپریل کو دوپہر بارہ بجے طلب کرلیا۔سابق وزیرپر پارکنگ ،کنٹین اور صفائی کے ٹھیکوں میں رشوت لینے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی اور ایم ایس پر ڈاکٹر یاسمین راشد کو کروڑوں روپے رشوت دینے اور انکے خرچے اٹھانے کا الزام ہے۔
 ذرائع کاکہناتھاہے کہ نیب نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی آئی سی ڈاکٹر بلال محی الدین، ایم ایس ڈاکٹر محمد تحسین، اے ایم ایس پرچیز ڈاکٹر شکیل کو بھی طلب کرلیاگیاہے۔اے ایم ایس سٹور فارمیسی ڈاکٹر مسعود نواز کو بھی اینٹی کرپشن نے ڈاکٹر یاسمین راشد کے ہمراہ طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ملزمان پر سنٹرل پرچیز میں مہنگے داموں سٹنٹ خرید کر سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے اور رواں مالی سال پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے اسٹنٹس کی خریداری میں بھاری کمیشن لینے سمیت بائی پاس آپریشن میں استعمال ہونے والا سامان بھی مہنگے داموں خریدنے کا الزام عائدہے۔ پی آئی سی انتظامیہ پر دل کی بیٹریوں سمیت پی آئی سی کے سٹور سے کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کروانے کا بھی الزام ہے۔

مزیدخبریں